ایون فیلڈ ریفرنس: مریم نواز کے وکیل کی سماعت ملتوی کی درخواست

امید ہے آج سے عدل کے ایوانوں میں انصاف کی واپسی ہوگی، مریم نواز

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے وکیل عرفان قادر نے ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست دائر کی ہے۔

مریم نواز کے وکیل نے سزا کے خلاف اپیل پر24 نومبرکی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست دائر کی ہے، عرفان قادر ایڈووکیٹ نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ سپریم کورٹ میں مصروفیت کے باعث 24 نومبر کو پیش نہیں ہو سکتا۔

انہوں نے عدالت سے کہا کہ 27نومبر کے بجائے سماعت کسی اور تاریخ کیلئے مقرر کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: ایون فیلڈکیس: نواز شریف سے رقم کی برآمدگی کیلئے کارروائی شروع

مذکورہ درخواست پر تنقید کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ مریم نواز کی جانب سے کیس کے التوا کی 16ویں درخواست دائر کی گئی ہے۔


فواد چوہدری کا کہنا تھا ایک جانب التوا دوسری جانب عدالتوں اور افواج پاکستان کے خلاف منظم پروپیگنڈے مہم جاری و ساری ہے، سیسیلین مافیا نہیں تو اور یہ لوگ کیا ہیں؟

واضح رہے کہ احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں میاں نواز شریف کو دس سال، مریم نواز کو سات سال جب کہ کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کو ایک سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

ٹک ٹاک پر پابندی سے متعلق حکومتی پالیسی کیا ہے؟ اسلام آباد ہائی کورٹ

ن لیگ کی مرکزی رہنما مریم نواز اور دیگر نے ایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت سے سنائی گئی سزا کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔

 


متعلقہ خبریں