نورمقدم کیس: ظاہر جعفر کے خلاف کارروائی کی درخواست خارج


اسلام آباد کی سیشن عدالت نے نورمقدم قتل کیس میں تھراپی ورکس کے ملازم امجد کی مرکزی ملزم ظاہر جعفر اور تفتیشی افسرکے خلاف کارروائی کی درخواست خارج کردی۔

ایڈیشل سیشن جج عطا ربانی نے پرائیویٹ کمپلینٹ پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنادیا۔

تھراپی ورکس کا ملازم امجد نور مقدم کے قتل کے روز زخمی ہوا تھا،امجد نے کارروائی نہ کرنے کی وجہ سے تفتیشی پر ظاہر جعفر سے ملی بھگت کا الزام لگایا تھا۔

امجد کی درخواست میں تفتیشی افسر پر ثبوت مٹانے اور ظاہر جعفر کو فائدہ پہنچانے کا الزام لگایا گیا تھا، نورمقدم قتل کیس کی سماعت 24 نومبر کو ہو گی،عدالت نے مزید گواہ طلب کر رکھے ہیں۔

 


متعلقہ خبریں