سندھ:فی من گندم کی قیمت خرید2200روپے مقرر کرنے کا فیصلہ

فائل فوٹو


سندھ کابینہ نے گندم خریداری پیکج کی منظوری دیدی ہے۔ صوبے میں فی من گندم کی قیمت خرید2200 روپے مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ  مراد علی شاہ کی زیر صدارت کابینہ اجلاس کوبریفنگ میں بتایا گیا کہ فیصلے کے مطابق وفاق اورسندھ حکومت 50،50 فیصد کے تناسب سے سبسڈی دیں گے۔

سندھ کابینہ کے اراکین کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ کھاد اور دیگر زرعی ان پٹس کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔ گزشتہ سال گندم کی خریداری کی قیمت 2000 روپے رکھی گئی تھی۔

بریفنگ میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے ربیع میں فاسفیٹ کھاد پر سبسڈی دینے کی منظوری دی تھی۔  فیصلے کے مطابق وفاق اورسندھ حکومت 50،50 فیصد کے تناسب سے سبسڈی دیں گے۔

سندھ کا شیئر 21.6 فیصد بنتا ہے جس کی سبسڈی پر 5.6 بلین روپے خرچ ہوگا۔ وفاقی حکومت 1.65 بلین روپے اور سندھ حکومت 1.65 بلین کا حصہ ادا کرے گی۔

سندھ کابینہ کے اراکین کا کہنا تھا کہ یہ سبسڈی ایک سے 16 ایکڑ کی اراضی کے کسانوں کو دی جائے گی، امید ہے ہمارے کسان زیادہ گندم اگائیں گے۔


متعلقہ خبریں