ای وی ایم شوق نہیں، شفاف انتخابات چاہتا ہوں، وزیراعظم


وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر الیکشن کمیشن پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کاکام الیکشن کرانا ہوتا ہے اس نے پوری مہم چلائی۔ ای وی ایم شوق نہیں، چاہتا ہوں کہ شفاف انتخابات ہوں۔

وزیراعظم ہاوس میں ظہرانے کے بعد اتحادی ارکان پارلیمنٹ سے خطاب  کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا کیا کام تھا جو الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر شور مچایا۔

سمجھ نہیں آتی کہ الیکشن کمیشن ای وی ایم کی مخالفت کیوں کر رہا ہے،2018میں سابق حکومت کاالیکشن کمیشن تھامگردھاندلی کاالزام لگایاگیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ان کا سیاست میں آنےکا مقصد پاکستان کو فلاحی اسلامی ریاست بنانا تھا اور وہ  ملک کوبدلنےکیلئے سیاست میں آئے تھے۔

اخلاقیات ختم ہونے پرکرپشن شروع ہوتی ہے،جو قوم انصاف نہیں کرسکتی وہ تباہ ہوجاتی ہے،چار حلقے کھلوانے کا مقصد الیکشن کو صاف شفاف کروانا تھا۔

سب جانتے ہیں کہ  سینیٹ کے الیکشن میں پیسہ چلتا ہے،ہم کہتے ہیں اوپن بیلٹ الیکشن ہونا چاہیے، سیکرٹ بیلٹ پر ہمیشہ پیسہ چلتا ہے،سینیٹ انتخابات کیسے ہوتے ہیں،ویڈیوز بھی سامنے آئیں ۔

جب انتخابات ہوتے ہیں تو کوئی جماعت نتائج تسلیم نہیں کرتی ،ای وی ایم مشین انتخابی دھاندلی سے بچاو کا بہترین طریقہ ہے۔
شور مچا رہے ہیں کہ دھاندلی ہوئی ،آپ بتائیں کوئی ایک اصلاحاتی تجویزدی گئی؟اپوزیشن کی تمام جماعتو ں نے ای وی ایم کو تسلیم کرنے سے انکارکیا۔

اپوزیشن نے کبھی بھی اصلاحات کے لیے کوئی کردار ادا نہیں کیا،ہم چاہتے ہیں کہ اگلا الیکشن ٹھیک ہو ، دھاندلی کا رونا نہ ہو، 1970کےبعد تمام انتخابات متنازعہ رہے۔

انصاف کرنے کے لیے اخلاقی قوت کا ہونا ضروری ہوتا ہے، یورپ میں جمہوریت کی بنیاد اخلاقی اقدارہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ کچھ لوگ سیاست میں اپنی ذات اور مفاد کے لیے آتے ہیں،مدینے کی ریاست دنیا کی بہترین فلاحی ریاست تھی ،رسول اللہ ﷺ کے بتائے ہوئے راستے پر چلنا ہی کامیابی ہے

قائداعظم نے صحت کوپیچھے رکھ کرملک میں جدوجہد کی، جن ممالک نے ترقی کی ان کا اخلاقی معیار بہترین تھا۔


متعلقہ خبریں