معروف گلوکارہ کی بل گیٹس کو شادی کی پیشکش

Bill Gates

کویتی گلوکارہ شمس الاسلمی نے دنیا کے امیر ترین شخص اور مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کو شادی کی پیشکش کر دی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کویتی گلوکارہ شمس الاسلمی نے ایک ٹویٹ  میں کہا ہے کہ بل گیٹس کافی ذہین شخص ہیں اور وہ موجودہ ڈیجیٹل دور کے چراغ ہیں۔ ان کی مستقبل کے حوالے سے پیش گوئیاں اور معلومات مجھے متاثر کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بل گیٹس نے پاکستانی خاتون کو ہیرو قرار دے دیا

انہوں نے کہا ہے کہ  اسے لیے میں بل گیٹس کو شادی کی پیشکش کرتی ہوں ۔ ساتھ ہی انہوں نے اپنے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے پوچھا کہ کیا بل گیٹس میری پیشکش قبول کریں گے؟


شمس الاسلمی نے یہ ٹویٹ بل گیٹس  سے متعلق ایک خبر کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا تھا ۔ جس میں مائیکرو سافٹ کے بانی کا کہنا تھا کہ دنیا ممکنہ طور پر مستقبل میں چیچک کا سامنا کر سکتی ہے۔ لہٰذا تحقیق کے لیے فنڈز مختص کرنا ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بل گیٹس کی بیٹی نے شادی کی تصاویر شئیر کر دیں

گلوکارہ کی ٹویٹ  پر مقامی اور انٹر نیشنل میڈیا پر خوب چرچا ہوا جس کے بعد انہوں نے اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا نے اسے غلط انداز میں پیش کیا انہوں نے یہ بات صرف مذاق میں کی تھی۔

یاد رہے کہ مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس اور ان کی اہلیہ نے شادی کے 27 سال بعد علیحدگی اختیار کر لی تھی۔


متعلقہ خبریں