احساس راشن رعایت رجسٹریشن پورٹل کا اجرا ہوگیا


احساس راشن رعایت رجسٹریشن پورٹل کا اجرا ہوگیا، پورٹل رجسٹریشن کےلیےکھول دیا گیا ہے۔ پورٹل کا پتہ ehsaasrashan.pass.gov.pk ہے۔

احساس پروگرام کی چیئرپرسن ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ کم آمدنی والے گھرانے اپنی درخواستیں پورٹل پر آن لائن جمع کرواسکتے ہیں۔ جبکہ فی گھرانہ کی ایک ہی درخواست جمع ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: فلاحی منصوبوں میں کسی قسم کی سیاست کا عمل دخل نہیں، ثانیہ نشتر

ثانیہ نشتر نے بتایا کہ درخواست گزار یقینی بنائیں کہ سم گھرانےکے اسی فرد کے نام پر رجسٹر ہو، اہل گھرانے کا صرف رجسٹرڈ فرد راشن رعایت حاصل کر سکے گا۔

رجسٹریشن کے 4 ہفتے میں پیغامات 8171سے بھجوا دئیے جائیں گے، جس میں دو کروڑ اہل گھرانوں کےلیے آٹا، خوردنی تیل، دالوں پر ماہانہ ایک ہزار کی رعایت ہوگی۔

احساس پروگرام کی چیئرپرسن کا کہنا تھا کہ کریانہ دکانداروں کی رجسٹریشن کے لیے بینک اکاؤنٹ نمبر فراہم کرنا ضروری ہے۔


متعلقہ خبریں