مرضی کے کھلاڑی ملے، اب کھل کر فیصلے کرتا ہوں،بابراعظم

میچ میں کامیابی دعاؤں کی وجہ سے ملی، بابر اعظم

قومی کرکٹ  ٹیم  کے کپتان  بابراعظم نے کہا  ہے کہ انہیں مرضی کے کھلاڑی ملے ہیں اور وہ  اب اپنے فیصلے خود  کھل کر کرتے ہیں۔

بابراعظم کاکہنا تھا کہ  انہیں  اسکواڈ کےلیے مطلوب کھلاڑی ملے ہیں،ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے کھلاڑیوں کا گروپ بہت اچھا ہے۔

ہمیں ایک دوسرے پر اعتماد ہے،جیسے جیسے ذمہ داری ملتی ہے ویسے ہی تجربہ آتا ہے،کپتانی ذمہ داری کے ساتھ کرتا ہوں، سیکھنے کا عمل ہمیشہ جاری رہتا ہے۔

بابر اعظم نے کہا کہ حسن علی پاکستان کرکٹ ٹیم کے مین بالر اور میچ ونر ہیں ، انہیں باہر  بٹھانے کاسوچ بھی نہیں سکتا،امید ہے  کہ  وہ سیمی فائنل اور فائنل جتوائے گا۔


متعلقہ خبریں