حکومت کو ٹف ٹائم دیں گے، شہباز شریف: حکومت کو مل کر بھگائیں گے، بلاول

حکومت کو ٹف ٹائم دیں گے، شہباز شریف: حکومت کو مل کر بھگائیں گے، بلاول

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن)، پاکستان پیپلزپارٹی، جمعیت العلمائے اسلام (ف) اور عوامی نیشنل پارٹی سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں نے حکومت کے خلاف مشترکہ احتجاج کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

اپوزیشن کا مہنگائی، انتخابی اصلاحات اور نیب آرڈیننس کیخلاف احتجاج کرنیکا اعلان

ہم نیوز کے مطابق یہ فیصلہ اپوزیشن جماعتوں نے پارلیمنٹ میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کے چیمبر میں منعقدہ اجلاس میں کیا جس میں ن لیگ کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف، چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری، اے این پی کے امیر حیدر خان ہوتی اور جے یو آئی کے مولانا اسعد محمود سمیت دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس کے حوالے سے ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں نے مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر تبادلہ خیال کیا۔

پی ٹی آئی، آئی ایم ایف ڈیل مسلط  ہونے سے معاشی بحران پیدا ہوا: بلاول

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ن لیگ کے مرکزی صدر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت کو پارلیمنٹ میں ٹف ٹائم دیں گے۔

ہم نیوز نے ذرائع سے بتایا ہے کہ چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری کا اجلاس میں کہنا تھا کہ نالائق و نا اہل حکومت کو مل کر بھگائیں گے۔

ہائے مہنگائی: شہباز شریف کے بلاول ، فضل الرحمان سمیت کئی سیاستدانوں سے ٹیلی فونک رابطے

اپوزیشن جماعتوں کے ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کل بھی منعقد ہو گا جس میں مشترکہ لائحہ عمل اپنانے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں