ٹی ٹوئنٹی رینکنگ:بابر اعظم نمبر ون بلے باز بن گئے


 بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی بیٹنگ رینکنگ میں پہلی پوزیشن واپس حاصل کر لی۔

آئی سی سی نےٹی 20 رینکنگ جاری کردی ہے ۔ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ  میں مسلسل فتوحات اور ریکارڈ بنانے  کے بعد  قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بلے بازوں  کی فہرست میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں  سپر 12 مرحلے کے چوتھے میچ میں نمیبیا کے خلاف ففٹی کے بعد بابر اعظم  تر قی پا کر دوسری سے پہلی پوزیشن پر آ گئے۔

بلے بازوں کی رینکنگ میں انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان  کی درجہ بندی میں تنزلی ہوئی ہے ، جس کے بعد وہ پہلی سے دوسری پوزیشن پر  آگئے ہیں۔

ایرون فنچ 3 درجے بہتری کے ساتھ تیسرے نمبر  پر ہیں، محمد رضوان چوتھی اور ویرات کوہلی پانچویں پوزیشن پر ہیں۔  ورلڈ کپ ایونٹ کے ٹاپ اسکورر جوز بٹلر 8 درجے  بہتری کے بعد نویں نمبر پر آگئے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ٹاپ ٹین بالرز میں کوئی پاکستان شامل نہیں ۔ شاہین شاہ آفریدی حارث رؤف 20ویں پوزیشن پر براجمان ہیں ۔آئی سی سی کی نئی رینکنگ کے مطابق بالرز میں وانندو ہسارنگا نے تبریز شمسی سے پہلی پوزیشن چھین لی ہے۔


متعلقہ خبریں