پاکستانی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ

پاکستانی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ

اسلام آباد: وفاقی وزارت تجارت نے کہا ہے کہ اکتوبر میں پاکستان کی برآمدات میں 17.5 فیصد اضافہ ہوا ہے، اکتوبر 2020 میں 2 ارب 10 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز کے مقابلے میں رواں سال اکتوبر میں 2 ارب 47 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز ہے۔

ملک کی ترقی برآمدات بڑھانے سے ہی ہو سکتی ہے، شوکت ترین

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزارت تجارت کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ ہماری تاریخ میں کسی بھی اکتوبر میں سب سے زیادہ برآمدات ہیں۔

پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ برآمدات ہوئیں، فرخ حبیب

اس ضمن میں وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے بھی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ اکتوبر 2021 کے لیے برآمدی ہدف 2 ارب 60 کروڑ ڈالرز تھا۔ انہوں نے اس پیشرفت پر اظہار اطمینان کیا ہے۔

جولائی تا اکتوبر 2021 کی مدت کے دوران پاکستان کی برآمدات 25 فیصد اضافے سے 9 ارب 46 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز ہوگئیں جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے دوران 7 ارب 57 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز تھیں۔ وزارت تجارت کا جولائی تا اکتوبر 2021 کا ہدف 9 ارب 60 کروڑ ڈالرز تھا۔

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں20اعشاریہ75فیصد اضافہ

جولائی تا اکتوبر 2021 کی مدت کے دوران درآمدات 2020 کی اسی مدت کے دوران 15 ارب 19 کروڑ ڈالرز کے مقابلے میں 64 فیصد اضافے سے 24 ارب 99 کروڑ ڈالرز تک پہنچ گئیں۔

وزارت تجارت نے کہا ہے کہ اس اضافے کا تقریباً 40 فیصد سرمایہ کاری پر مبنی (سرمایہ دار سامان، خام مال اور انٹرمیڈیٹس) ہے جو صنعت کی توسیع اور صنعت کی جانب سے بڑھتی ہوئی سرگرمی کی نشاندہی کرتا ہے۔

نیب کی بدولت ملکی برآمدات میں اضافہ ہوا، چیئرمین نیب

تجارت کی وزارت کے مطابق باقی 60 فیصد درآمدات پٹرولیم، کوئلہ اور گیس (34 فیصد)، ویکسین 11 فیصد، خوراک 8 فیصد، اشیائے ضروریہ 2 فیصد اور دیگر تمام 5 فیصد پر مشتمل ہیں۔


متعلقہ خبریں