راولپنڈی اسپتال سے بچہ غائب، نامعلوم افراد گڈا رکھ کے فرار


راولپنڈی کے ہولی فیملی اسپتال میں بچے کے اغوا کا درد ناک واقعہ پیش آیا، جس میں اغوا کار نومولود کی جگہ پلاسٹک کا گڈا رکھ کر فرار ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق ہولی فیملی اسپتال کے سیکیورٹی عملے کی وجہ سے واقعہ پیش آیا،  بچے کے والد شاہد محمود نے واقعہ سے اسپتال انتظامیہ کوآگاہ کیا تو عملے کی دوڑیں لگ گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: ماہانہ ایک ہزار ڈالر کمانے والا ننھا بچہ

والد کا کہنا ہے کہ اگربچہ نہ ملا تو اسپتال کے باہراحتجاج کریں گے، اسپتال انتظامہ نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں، جبکہ راولپنڈی پولیس بھی معاملے پر قانونی کارروائی کررہی ہے۔

انتظامیہ کی غفلت کی وجہ سے کھو جانے والے بچے کی ماں کی حالت تشویشناک حد تک بگڑ گئی ہے،  کہ اسے آیہ سی یو میں منتقل کرنا پڑا ہے۔

 


متعلقہ خبریں