کالعدم جماعت سے تعلق رکھنے والے 32 کارکن گرفتار


وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ رات ایک اہم کارروائی میں کالعدم جماعت سے تعلق رکھنے والے 32 کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

فواد چوہدری نے بتایا کہ یہ لوگ جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے نفرت انگیز پروپیگنڈا کر رہے تھے۔ جعلی خبروں اور پروپیگنڈے کیخلاف بڑا ایکشن شروع کر دیا گیا ہے جلد ہی مزید گرفتاریاں ہوں گی۔

خیال رہے کہ ہم نیوز نے گزشتہ روز ہی خبر دی تھی کہ ملک بھر میں سوشل میڈیا پر نفرت انگیز پوسٹ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ ہم نیوز نے بتایا تھا کہ اسلام آباد، راولپنڈی، کراچی اور لاہور کا ڈیٹا اکٹھا کیا جا رہا ہے۔

 


متعلقہ خبریں