کیا پی ٹی وی والوں کا دماغ گھوم گیا ہے ؟ شعیب اختر


اسلام آباد: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ کیا پی ٹی وی والوں کا دماغ گھوم گیا ہے ؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے پی ٹی وی کی جانب سے جاری کر دہ بیان کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ کیا پی ٹی وی والوں کا دماغ گھوم گیا ہے ؟ میں ںے 22 کروڑ عوام کے سامنے استعفیٰ دیا۔

شعیب اختر نے کہا کہ پی ٹی وی والے کون ہوتے ہیں مجھے آف ایئر کرنے والے ؟

واضح رہے کہ شعیب اختر سے الجھنے والے نعمان نیاز اور فاسٹ باؤلر کے خلاف پی ٹی وی انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے انکوائری مکمل ہونے تک ایکشن لیتے ہوئے انہیں آف ایئر کرنے کا اعلان کیا تھا۔

خیا ل رہے کہ پی ٹی وی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ انکوائری مکمل ہونے تک سابق کرکٹر شعیب اختر اور ڈاکٹر نعمان نیاز کو آف ایئر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی ٹی وی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ جب تک انکوائری مکمل نہیں ہوجاتی اور واقعہ سے متعلق حقائق واضح نہیں ہوجاتے اس دوران دونوں افراد پی ٹی وی کے کسی بھی پروگرام کا حصہ نہیں ہوں گے۔


متعلقہ خبریں