زیادتی کے بعد9سالہ بچی کا قتل، مجرمان کودو بار سزائے موت کا حکم


راولپنڈی: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے 9 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے2 مجرمان، بابر مسیح اور محمد عدنان کو دو، دو بار سزائے موت اور پانچ، پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی ہے۔

معزز جج محمد افضل مجوکہ نے جرم چھپانے پر مجرمہ کویتا عرف انیقہ کو7 سال قید اور1لاکھ روپے ہرجانے کی سزا سنائی۔

مجرمان نے رواں سال مارچ میں معصوم بچی کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا تھا۔ واقعہ کی اطلاع پر سی پی او راولپنڈی نے نوٹس لیتے ہوئے ملوث افراد کی فوری گرفتاری کا حکم دیا تھا۔

سول لائن پولیس نے مقدمہ کے فوری اندراج کے بعد ملزمان کویتا عرف انیقہ، بابر مسیح اور محمد عدنان کو گرفتار کیا۔

سی پی او نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن کے ہمراہ لواحقین سے ملاقات کر کے ملزمان کو قرارواقعی سزا دلوانے کی یقین دہانی کرائی تھی۔


متعلقہ خبریں