دبئی: بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی پاکستان سے میچ ہارنے کے بعد صحافی کے سوال پر غصہ کر گئے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا میچ پاکستان سے ہارنے کے بعد بھارتی کپتان ویرات کوہلی صحافی کے سوال پر غصہ کر گئے۔ صحافی نے روہت شرما سے متعلق سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ آپ نے آؤٹ آف فارم روہت شرما کو ڈراپ کر کے ایشان کشن کو شامل نہیں کیا اس کی وجہ کیا تھی ؟
صحافی کے طنزیہ سوال پر ویرات کوہلی نے کہا کہ بہت اچھا سوال ہے لیکن چلیں آپ مجھے اس کی وجہ بتادیں۔
صحافی نے کہا کہ میں کمنٹ نہیں کر رہا بلکہ سوال پوچھ رہا ہوں۔ جس پر ویرات کوہلی نے کہا کہ روہت شرما کو آپ ایشان کشن سے ملا رہے ہیں جبکہ روہت شرما ہمارے سینئر کھلاڑی ہیں اور ان کی جگہ ایشان کشن کو کیسے شامل کیا جاسکتا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، میچ کے دوران لڑنے پر 2 کھلاڑیوں کیخلاف کارروائی
ویرات کوہلی نے صحافی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کوئی تنازعہ پیدا کرنا چاہتے ہیں تو پہلے ہی بتا دیں تاکہ میں اسی حساب سے پھر آپ کو جواب دوں۔
#India captain Virat Kohli does not take kindly to a suggestion of dropping Rohit Sharam ?
?: @ICC #T20WorldCup #PAKvIND pic.twitter.com/kL0zP8CgB0
— CricWick (@CricWick) October 25, 2021
یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستانی شاہینوں نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچ میں 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔