پنجاب حکومت نے انتظامیہ کو کنٹینرز ہٹانے کا حکم دے دیا ہے۔ راولپنڈی مری روڈ سمیت تمام شاہراہوں سے کنٹینرز ہٹائے جا رہے ہیں۔
ہم نیوز کے مطابق 2 گھنٹے میں راولپنڈی کا اسلام آباد سے رابطہ بحال ہوجائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھاری مشینری فیض آباد بھی طلب کرلی گئی۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی تمام شاہراہوں کو بھی کھول دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ فیض آباد کو بھی کچھ دیر میں کھول دیا جائے گا۔
All roads are open for traffic in Islamabad now. However there is some congestion on Kaak Pul and Faizabad which will be cleared in some time.
— Muhammed Hamza Shafqaat (@hamzashafqaat) October 24, 2021
وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ کالعدم تنظیم سے8 گھنٹے تفصیلی مذاکرات کیے ہیں۔ ہماری خواہش ہے کہ امن و امان کی صورتحال بہتر کی جائے۔
شیخ رشید نے کہا کہ احتجاج ان کا حق ہے، لیکن ان کے ساتھ ٹکراو نہیں ہونا چاہیے۔حکومت کا کام ہے کہ لچک رکھے۔ ریاست کا کام صلح کا راستہ اختیار کرنا ہے، ریاست کا کام ڈنڈا چلانا نہیں بلکہ بات چیت کرنا ہے۔