اسلام آباد: الیکشن کمیشن اسلام آباد نے ٹاس سے دستبرداری کی درخواست مسترد کردی اور ملیر کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ 7 کے الیکشن کا حتمی نتیجہ جاری کردیا ہے۔
الیکشن کمیشن: خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کرانیکا اعلان
ہم نیوز کے مطابقملیر کنٹونمنٹ بورڈ کے وارڈ 7، کراچی کے انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن میں ایم کیو ایم نے درخواست دائر کی تھی۔
الیکشن کمیشن کے جاری کردہ حتمی نتیجے کے تحت کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن میں ایم کیو ایم کے امیدوار افضل بھٹی کامیاب قرار پائے ہیں۔
واضح رہے کہ الیکشن میں ووٹوں کے اعتبار سے پاکستان تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کے امیدواروں کے درمیان مقابلہ برابر ہو گیا تھا۔
الیکشن کمیشن کا نوٹس: فواد چوہدری ، اعظم سواتی نے مہلت مانگ لی
اس ضمن میں ووٹوں کی دوبارہ بھی گنتی کی گئی تھی تو اس کے تحت پی ٹی آئی کے واصف شاہ اور ایم کیو ایم کے افضل بھٹی نے بالترتیب 269 ووٹ لیے تھے۔
الیکشن کے دوران پیدا شدہ صورتحال میں ریٹرننگ افسر نے الیکشن کمیشن کو فیصلہ ٹاس پر کرنے کے لیے خط لکھا تھا۔
وفاقی حکومت نے الیکشن کمیشن کے ممبران سے سیکیورٹی واپس لے لی
ہم نیوز کے مطابق ٹاس کا فیصلہ آنے سے پہلے ہی ایم کیو ایم نے اپنے اتحادی کے حق میں دستبرداری کا اعلان کردیا تھا۔ ریٹرننگ افسر نے ایم کیو ایم کی دستبرداری پر الیکشن کمیشن سے رائے بھی طلب کی تھی۔