فیس بک اشتہار دیکھ کر ملازمت کیلئے آئی لڑکی زیادتی کا شکار


راولپنڈی: پولیس نے ملازمت کا جھانسا دے کر لڑکی سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق راولپنڈی میں رحمان آباد انڈر پاس کے نیچے نوجوان لڑکی سے زیادتی کی گئی۔ تھانہ نیو ٹاؤن پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

متن مقدمہ کے مطابق ملزم طلال منیر نے فیس بک پر نوکری کا اشتہار دیا تھا۔ لڑکی اپنی پھوپھی کے ہمراہ لاہور سے سے راولپنڈی نوکری کے لیے آئی۔

متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ ملزم نے دس منٹ کا کہہ کر پھوپھی کو رکنے کا کہا اور مجھے ساتھ ہاسٹل لے آیا۔ ملزم نے رات دو بجکر پینتالیس منٹ پر مجھے رحمان آباد انڈر پاس لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

 


متعلقہ خبریں