مشیر خزانہ کی آئی ایم ایف سے میٹنگز طویل ہو گئیں

ای سی سی: کامیاب اوور سیز پروگرام اور رمضان ریلیف پیکیج کی منظوری

واشنگٹن: وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے خزانہ شوکت ترین کا دورہ برطانیہ فی الحال ملتوی کردیا گیا ہے۔ 

شوکت ترین مشیر خزانہ اور ریونیو مقرر

ہم نیوز نے اس حوالے سے ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ کو طے شدہ شیڈول کے مطابق آج برطانیہ پہنچنا تھا جہاں انہوں ںے مختصر قیام کے دوران ایک تقریب سے خطاب کرنا تھا۔

اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے حکام سے ہونے والی میٹنگوں کے سبب ان کا واشنگٹن میں قیام طویل ہو گیا ہے جس کی وجہ سے وہ آج لندن نہیں پہنچ رہے ہیں۔

شوکت ترین آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کی کامیابی کے لیے پر امید

ہم نیوز نے ذرائع سے بتایا ہے کہ ابھی تک حتمی طور پر نہیں کہا جا سکتا ہے کہ مشیر خزانہ براہ راست اسلام آباد جائیں گے اور یا پھر لندن میں مختصر قیام کریں گے۔


متعلقہ خبریں