عمران خان کے دورہ سے تعلقات مزید بہتر ہو سکتے ہیں، افغان نائب وزیر خارجہ


اسلام آباد: افغانستان کے نائب وزیر خارجہ حکمت خلیل کرزئی کی سربراہی میں پاکستان کے دورے پر آئے وفد نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے ملاقات کی، تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور سینئر رہنما نعیم الحق بھی اس موقع پر موجود  تھے۔

ملاقات میں دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

افغان نائب وزیر خارجہ حکمت خلیل کرزئی کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی شخصیت اور سوچ  دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری کی راہ ہموار کر سکتی  ہے۔ انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ عمران خان افغانستان کا دورہ کریں کیونکہ اس دورے سے دونوں ملکوں کو قریب لانے میں مدد مل سکتی ہے۔

عمران خان نے افغانستان کی ابھرتی ہوئی کرکٹ ٹیم کے لیے نیک تمناؤں اور خواہشات کا اظہار کیا۔


متعلقہ خبریں