پی آئی اے نے کابل کیلئے فلائٹ آپریشن معطل کردیا


پاکستان کی قومی ایئرلائن پی آئی اے نے کابل کے لیے فلائٹ آپریشن معطل کردیا ہے۔

ترجمان پی آئی اےکا کہنا ہے کہ کابل آپریشن اگلے احکامات تک معطل رہے گا۔ افغانستان کی بدلتی صورتحال کے پیش نظر 3 ہزار کے قریب افراد کا انخلا کیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ پی آئی اے نے طالبان کے ٹیک اوور کے بعد بھی خصوصی آپریشن کیا پی آئی اے نے اقوام متحدہ، عالمی بینک، آئی ایم ایف اور صحافیوں کا انخلا کیا۔

پی آئی اے کے مطابق کپتان اور عملے نے جان خطرے میں ڈال کر بھی افغانستان سے انخلا کیا اور مشکل حالات کے باوجود کابل کے لیے فضائی آپریشن جاری رکھا۔

قومی ایئرلائن کی طرف سے کابل آپریشن معطل کرنے کی وجہ نہیں بتائی گئی۔

 


متعلقہ خبریں