صرف اتنا ذلیل کرنا دیکھ لیجیے، عامر لیاقت


ڈاکٹرعامر لیاقت حسین نے ٹویٹ کیا ہے کہ صرف اتنا ذلیل کرنا دیکھ لیجیے کہ جو شخص اپنے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حیات مقدسہ کے ایک ایک لمحے کا حافظ ہو اُس کو آقا کی کانفرنس میں پوچھا تک نہیں جاتا۔

انہوں نے ٹویٹ کیا آٹھ کتابیں لکھ چکا ہو حب رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وجہ سے 500 طاقت ور مسلمانوں کی فہرست میں تین بار مسلسل میرا نام آیا ہے۔

عامر لیاقت نے یہ بھی ٹویٹ کیا کہ میں منگل والے تالاب میں چھوڑی ہوئی پخ پخ کرنے والی بطخوں کومتنبہ کرنا چاہتا ہوں کہ وہ عمران خان اور خان اور بشری بھابھی جن کی میں اپنی ماں جیسی عزت کرتا ہوں اس تعلق پر حملہ آور نہ ہوں۔

ہمارے درمیان احترام، رواداری اور اخلاق کا تعلق کوئی ختم نہیں کرسکتا، یہ عامر ہی کہہ سکتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: عامرلیاقت کی فواد چودھری کو وارننگ

 


متعلقہ خبریں