بابو سرٹاپ: موسم سرما کی پہلی برفباری، مسافر اور سیاح پھنس کر رہ گئے

بابو سرٹاپ: موسم سرما کی پہلی برفباری، مسافر اور سیاح پھنس کر رہ گئے

گلگت بلتستان: ضلع دیا مر کے بالائی علاقوں میں موسم سرما کی ہونے والی پہلی برفباری کے باعث نیشنل ہائی وے بند ہو گیا ہے جب کہ سیاح اور مسافر پھنس کر رہ گئے ہیں۔

ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرما کی پہلی بارش

ہم نیوز کے مطابق دیا مر کے سیاحتی مقام بابو سر ٹاپ پہ ہونے والی برفباری کے باعث ناران نیشنل ہائی وے ٹریفک کے لیے بند ہو گیا ہے جس کی وجہ سے سیاحوں اور مسافروں کی بڑی تعداد پھنس کر رہ گئی ہے۔

اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر دیا مر نے کہا ہے کہ مسافر بابو سر ناران نیشنل ہائی وے پہ سفر کرنے سے اجتناب برتیں۔ اس ضمن انہوں نے خبردار کیا ہے کہ بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کی وجہ سے لینڈ سلایڈنگ کا خطرہ ہے۔

ڈپٹی کمشنر دیا مر کے مطابق ضلعی انتظامیہ بابوسر ٹاپ پر پھنسے ہوئے مسافروں اور سیاحوں کو قریبی ہوٹلوں میں منتقل کررہی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ مسافروں اور سیاحوں کی برف میں پھنسی ہوئی گاڑیوں کو بھی محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری، سردی کی شدت میں اضافہ

ہم نیوز کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ شاہراہ بابوسر کو عارضی طور پر ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے لہذا مسافر اور سیاح متبادل شاہراہ کا استعمال کریں۔


متعلقہ خبریں