جنگلی جانوروں کی حیران کن تصاویر


دنیا میں مختلف نوعیت کے جنگلی جانور اور حشرات پائے جاتے ہیں جن میں کچھ تو بہت خوبصورت اور چند ہیب ناک ہوتے ہیں۔

ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے نے ایسے ہی سمندری و زمینی جانوروں اور حشرات کی تصاویر اکھٹی کی ہیں جن کو دیکھ کر انسان فرط حیرت میں مبتلا ہو جاتا ہے۔

یہ چمکتا ہوا بچھو اسرائیل کے صحرا نیگوو میں پایا جاتا ہے، اسے یلو بچھو بھی کہا جاتا ہے اور یہ انتہائی زہریلا ہوتا ہے۔

بلیک ڈریگن یہ ایسی مچھلی ہے جس کی رنگت بہت کالی ہوتی ہے اور یہ سمندروں کی طے میں اپنی رنگت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے شکار کرتی ہے۔

سنہری اور سفید رنگ کا یہ کوئی لہراتا ہوا پھول نہیں بلکہ انتہائی خطرناک کی جیلی فش ہے۔

یہ عجیب الخلقت سبز بالوں اور مختلف رنگ کی آنکھوں والا کچھوا آسٹریلیا میں پایا جاتا ہے۔ اس کچھوے کی نسل مہدومیت کا شکار ہے۔

سائنسدانوں نے درختوں پر رہنے والی مینڈک کی نسل تلاش کی ہے جو جنوبی امریکہ میں پائی جاتی ہے۔ ان مینڈکوں کا قد بہت چھوٹا جب کہ رنگت سبز ہوتی ہے اور ان کے جسموں پر کالے رنگ کے ڈاٹ پائے جاتے ہیں۔

یہ خوبصورت رنگوں والی مکڑی جسے مور سے تشبہیہ دی جاتی ہے،  آسٹریلیا میں سائنسدانوں نے دریافت کی تھی۔

جنگلی جانوروں کے فوٹوگرافر ایلین بالتھیزارڈ نے 2016 میں اس الو کی تصویر لی تھی جو انسان کو اپنے قریب آتے دیکھ کر اپنا منہ 270 ڈگری کے زاویے سے گھما رہا ہے۔

دو منہ والے سانپ اپنی نوعیت کے چند سانپوں میں سے ایک ہے۔ یہ افریقہ میں پایا جاتا ہے۔

طویل القامت میں یہ گئے آسٹریلیا میں پائی جاتی ہے، اس گائے کا قد 6 فٹ اور 4 انچ ہے۔

 


متعلقہ خبریں