طالبان رہنماؤں کی سلطان محمود غزنوی کی قبر پر حاضری

طالبان رہنماؤں کی سلطان محمود غزنوی کی قبر پر حاضری

کابل : طالبان رہنماؤں نے جنوبی ایشیا کے معروف مسلمان حکمران سلطان محمود غزنوی کی قبر پہ حاضری دی ہے۔

طالبان کے بانی ملا محمد عمر کی تاریخی تصویر سوشل میڈیا پہ شیئر

طالبان کے مرکزی رہنما انس حقانی نے یہ بات سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں بتائی ہے۔

طالبان رہنما انس حقانی نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ افغانستان کے صوبے غزنی میں سلطان محمود غزنوی کی قبر پر حاضری دینے کے بعد فاتحہ خوانی بھی کی ہے۔

طالبان کے ساتھ سی پیک میں شمولیت پر بات ہوئی، منصور احمد خان

انس حقانی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے لکھا ہے کہ غزنی سے تعلق رکھنے والے سلطان محمود غزنوی نے اس خطے میں مسلمانوں کی حکمرانی قائم کی۔

طالبان قیادت کی ملا عمر کی قبر پہ حاضری

واضح رہے کہ کابل کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد طالبان رہنماؤں کی بڑی تعداد نے بانی ملا محمد عمر کی قبر پہ بھی حاضری دی تھی اور فاتحہ خوانی کی تھی۔


متعلقہ خبریں