400 روپے کے ٹماٹروں کی خاطر جان دے دی

400 روپے کے ٹماٹروں کی خاطر جان دے دی

پاکپتن: پنجاب کے ضلع پاکپتن میں 400 روپے کے ٹماٹروں کے پیچھے ایک شخص نے جان دے دی۔

نمائندہ ہم نیوز کے مطابق پاکپتن میں ایک شخص نے 400 روپے کے ٹماٹروں کی ٹوکری کے لیے شرط لگا کر نہر میں چھلانگ لگانے والا شخص ڈوب گیا۔ سبزی منڈی کے قریب 55 سالہ سبزی فروش نے ایک شخص کے ساتھ تیر کر نہر عبور کرنے کی شرط لگائی تاہم نہر میں چھلانگ لگانے کے بعد وہ شخص سنبھل نہ سکا اور ڈوب گیا۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی غوطہ خور ٹیم موقع پر پہنچی اور ڈوبنے والے شخص کی تلاش شروع کر دی۔ کئی گھنٹوں کے ریسکیو آپریشن کے بعد بھی ڈوبنے والے شخص کو نہیں نکالا جا سکا۔

یہ بھی پڑھیں: اپوزیشن نے پنڈورا پیپرزکی تحقیقات کیلئے سیل کےقیام کا فیصلہ مسترد کر دیا

ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص کو تیرنا نہیں آتا تھا لیکن اس کے باوجود اس نے ٹماٹروں کی شرط جیتنے کے لیے نہر میں چھلانگ لگا دی۔


متعلقہ خبریں