شاہ رخ خان کے بیٹے کی درخواست ضمانت مسترد


بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے کی درخواست ضمانت مسترد کر دی گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی کی عدالت نے آریان خان کا 7 اکتوبر تک ریمانڈ منظور کر لیا ہے۔

عدالت نے آریان خان کے قریبی دوست ارباز مرچنٹ اور ماڈل منمن دھامیچا کو بھی این سی بی کی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عدالت میں بحث کرتے ہوئے آریان خان کے وکیل نے کہا کہ ان کے موکل  کو کچھ سوشل میڈیا چیٹس کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا تھا، انہیں پارٹی کے لئے مدعو کیا گیا تھا اور ان کے پاس کوئی ٹکٹ، کوئی بورڈنگ پاس اور نہ ہی ان کے پاس سے منشیات ملی تھیں۔

’’نشہ کرو، یا کچھ بھی‘‘ بیٹے نے شاہ رخ خان کی بات مان لی

دوسری جانب این سی بی کے خصوصی سرکاری وکیل ادویت سیٹھنا نے مؤقف اختیار کیا کہ آریان خان کو انٹرنیشنل کروزپر ایک ریڈ کے دوران منشیات استعمال کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں