مریم نواز کا جنید صفدر کے متعلق خبر چلانے پر قانونی کارروائی کا اعلان


لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ وہ اپنے بیٹے جنید صفدر کے نام آف شور کمنیوں کی غلط خبر چلانے پر نجی چینل کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گی۔

پنڈورا باکس کھل گیا، 700 سے زائد پاکستانیوں کے نام سامنے آ گئے

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر بیان جاری کیا ہے۔

انہوں نے واضح طور پر کہا ہے کہ جنید صفدر کےخلاف جھوٹی خبر چلانے پرچینل نے فوری طور پر معافی نہ مانگی توعدالت جاؤں گی۔

وزیراعظم نے وزیر قانون، اٹارنی جنرل اور مشیر برائے احتساب کو بلا لیا

مریم نواز نے کہا ہے کہ چینل کے خلاف ہرجانے کا مقدمہ کروں گی اور اگر خبر یو کے ڈیسک نے بھی نشرکی تو برطانیہ میں مقدمہ کروں گی۔


متعلقہ خبریں