نکاح کا علم ہونے پر شوہر نے طلاق دے دی

نکاح کا علم ہونے پر شوہر نے طلاق دے دی

ریاض: سعودی عرب میں خفیہ نکاح کا علم ہونے پر شوہر نے طلاق دے دی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی عرب میں نکاح خوانوں کو نکاح رجسٹرڈ کرتے وقت دلہا اور دلہن کے اہلخانہ عجیب و غریب شرطیں رکھتے ہیں۔

نکاح خواں کے مطابق ایک شادی میں اسے نکاح پڑھانے کے لیے بلایا گیا تو شہری نے شرط رکھ دی کہ یہ اس کی تیسری شادی ہے تو اسے خفیہ رکھا جائے گا اور اس کی بیوی اور اس کے رشتے دار کسی کو اس شادی سے متعلق نہیں بتائیں گے۔

دلہے کا مؤقف تھا کہ اس کی دو شادیاں پہلے ہو چکی ہیں اور وہ دونوں حیات ہیں اس لیے تیسری شادی سے متعلق کسی کو کچھ پتہ نہ چلے ورنہ اس کے لیے مشکلات کھڑی ہو سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مریض کے گانے پر ڈانس کرنے والا ڈاکٹر، ویڈیو وائرل

نکاح خواں کے مطابق نکاح کے کچھ عرصے بعد ہی مذکورہ شخص بیمار ہو گیا جس کے لیے اسے اسپتال میں داخل ہونا پڑا۔ جہاں اس شخص کی تیسری بیوی عیادت کے لیے پہنچ گئی اور سعودی شہری کے رشتے داروں کو اس کی تیسری شادی کا علم ہو گیا۔

سعودی شہری نے تیسری شادی کا راز کھلنے پر اسی وقت اپنی تیسری بیوی کو طلاق دے دی۔ شہری کا مؤقف تھا کہ اس نے نکاح کے وقت یہ شرط رکھی تھی کہ شادی خفیہ رہے گی لیکن اس شرط کو توڑ دیا گیا اس لیے طلاق کی ذمہ دار اس کی تیسری بیوی خود ہے۔


متعلقہ خبریں