روس میں 100 سال بعد شاہی شادی کا جشن


روس میں1917 میں بالشویک انقلاب کی جانب سے رومانوف کی بادشاہت کا تختہ الٹنے کے بعد پہلی شاہی شادی منعقد ہوئی۔ جس میں شرکت کے لیے یورپ پھر سے مختلف شخصیات روس کے پہنچیں۔

رومانوف خاندان سے تعلق رکھنے والے 40 سالہ گرینڈ ڈیوک جارج میخائلو اور ان کی 39 سالہ اطالوی منگیتر ربیک ورجینیا  کی شادی دارالحکومت سینٹ پیٹرزبرگ کے سینٹ آئیزک کیتھڈرل میں ہوئی۔

شاہی تقریبات میں 1500 شرکت کرنے والوں میں لچنسٹائین کے شہزادہ روڈولف اور شہزادی تلسم اور بلغاریہ کے سابق بادشاہ اور ملکہ بھی شامل تھے۔

شاہی دلہن کے عروسی جوڑے میں روسی سلطنت کا علامتی نشان کنندہ تھا جو سونے کی تاروں اور دھاگے سے بنایا گیا تھا، جبکہ ربیکا ورجینیا  نے ہیروں کا تاج بھی پہن رکھا تھا۔

روس میں رومانوف خاندان کی آخری شادی 127 برس قبل نکولس دوم اور الیگزینڈرا کی ہوئی تھی۔

جارج میخائلو وچ رومانوف جنہوں نے آکسفورڈ سے تعلیم حاصل کی اور زندگی کا ایک بڑا حصہ فرانس میں گزارا، ان کی ملاقات ربیکا ورجینیا سے برسلز میں ہوئی جہاں وہ یورپی پارلیمنٹ میں کام کرتے تھے۔

 

 

 


متعلقہ خبریں