کوششوں کے باوجود نواز شریف کی شہرت میں کمی نہیں آئی، مریم نواز


بونیر: سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کو نااہل کرنے اور پارٹی صدارت سے ہٹانے  کے بعد اب ان پرغداری کا الزام بھی لگا دیا گیا ہے لیکن ان کے چاہنے والوں میں کوئی کمی واقع نہیں ہوئی۔

بونیرمیں مسلم لیگ ن کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اتنا بڑا تو بونیر بھی نہیں جتنا بڑا مسلم لیگ ن کا جلسہ ہو رہا  ہے، انہوں نے کہا کہ عوام اور نوازشریف کا رشتہ کمزور کرنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی بلکہ 30 سال سے نواز شریف اور عوام کا رشتہ گہرا اور مضبوط ہوتا جا رہا ہے۔

مریم نواز نے جلسے کے شرکا سے سوال پوچھا کہ کیا وطن کا دفاع ناقابل تسخیر بنانے والے غدار ہوتے ہیں؟ کیا دنیا کی سپر پاور کے سامنے ڈٹ جانے والا غدار ہوتا ہے ؟ کیا اقوام متحدہ میں پاکستان، کشمیر اور بلوچستان کا مقدمہ پیش کرنے والا غدار ہوسکتا ہے؟ جس کا جواب اہل جلسہ نے نہیں کے نعرے لگا کر دیا۔


متعلقہ خبریں