مقابلے کے امتحان میں کون جیتا؟ سی ایس ایس کا نتیجہ آ گیا


مقابلے کا امتحان یعنی سول سپیرئیر سروس (سی ایس ایس) 2021 کے تحریری امتحان کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔

فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) نے تحریری امتحان کے نتائج کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق تحریری امتحان میں کامیابی کی شرح 2.11 فیصد رہی۔

ایف پی ایس سی کے مطابق مقابلے کے امتحان کے لیے39 ہزار 650 امیدواروں نے اپلائی کیا جن میں سے 17 ہزار 240 امیدواروں نے امتحان میں حصہ لیا۔

ایف پی ایس سی کے مطابق 364 امیدواروں نے تحریری امتحان کو پاس کیا ہے۔ کامیاب امیدواروں میں بلور خان نے پہلی پوزیشن لی۔

ایف پی ایس سی کے مطابق سردار عثمان سلیم دوسرے اور فائزہ اکمل تیسرے نمبر پر ہیں۔


متعلقہ خبریں