لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ہمارے پاس الفاظ نہیں ہیں، کامیابی کا کیسے شکر ادا کریں؟
پوری جماعت نواز شریف کے ساتھ کھڑی ہو توفری و فیئر الیکشن ملے گا، مریم نواز
ہم نیوز کے مطابق لاہور میں ن لیگ کے راولپنڈی ڈویژن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پہلے پاکستانی عدالتوں سے ہماری بے گناہی کی گواہی مل رہی تھی، اب برطانوی عدالت سے بھی ہماری بے گناہی کے فیصلے آگئے ہیں۔
رکن قومی اسمبلی رانا ثنا اللہ نے کہا کہ این سی اے ایک انٹرنیشنل ایجنسی ہے جس کا پوری دنیا میں ایک معیار ہے۔ انہوں ںے انتہائی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں موجود ٹھگوں کا ٹولہ ہمیں اسی ایجنسی کے کارنامے بتاتا تھا۔
صوبہ پنجاب کے سابق وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے کہا کہ برطانیہ کی عدالت سے ہماری بے گناہی کا ثبوت ملنا ہمارے لیے بڑا دن ہے۔ انہوں ںے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہم ہمیشہ تاریخ کی درست سائیڈ پرکھڑے ہوتے ہیں۔
حکومت انتقام میں اندھی ہو چکی،شہباز شریف کے خلاف گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے، شاہد خاقان عباسی
ن لیگ کے راولپنڈی ڈویژن کے اجلاس سے مرکزی نائب صدر مریم نواز سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔