فواد چوہدری اور اعظم سواتی کو مزید مہلت مل گئی


اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے وفاقی وزرا فواد چوہدری اور اعظم سواتی کو جواب جمع کرانے کے لیے مہلت دے دی۔

وفاقی وزرا فواد چویدری اور اعظم سواتی کی جانب سے الیکشن کمیشن سے متعلق بیانات کے معاملے پر پیش رفت ہوئی ہے۔ الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر فواد چوہدری اور اعظم سواتی کو جواب جمع کرانے کے لیے مہلت دے دی۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے دونوں وفاقی وزرا کو 3 ہفتوں تک جواب جمع کرانے کی مہلت دی ہے اور مقررہ وقت میں جواب جمع نہ کرانے کی صورت میں الیکشن ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف 25 سال کیلئے جیل جا سکتے، فواد چوہدری

ذرائع کا کہنا ہے کہ الزامات کے ثبوت فراہم نہ کرنے پر وفاقی وزرا کے خلاف توہین کمیشن کارروائی بھی کی جا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انسانی حقوق سے متعلق امتیازی سلوک نہیں ہونا چاہیے، وزیر خارجہ

واضح رہے کہ وفاقی وزیر فواد چوہدری نے جواب جمع کرانے کے لیے الیکشن کمیشن سے مہلت مانگی تھی۔


متعلقہ خبریں