عمران عباس کی نئی ویڈیو وائرل


پاکستانی اداکار عمران عباس کی نئے ٹرینڈ پر مبنی اسنیک ویڈیو وائرل ہو گئی۔

اداکار عمران عباس نے اسنیک ویڈیو پر اپنا اکاؤٹ بنا رکھا ہے جہاں وہ آنے والے نئے ٹرینڈز پر ویڈیو شیئر کرتے رہتے ہیں۔ اسنیک ویڈیو پر کپڑے بدلنے والے نئے ٹرینڈ پر عمران عباس نے ویڈیو بنانے کے بعد اسے سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا۔

اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکار ٹرینڈ کی مناسبت سے اپنی جرسی بدل رہے ہیں۔ اس ویڈیو کو انسٹا گرام پر صرف 5 گھنٹے میں سوا 2 لاکھ سے زائد افراد نے پسند کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ????? ????? (@imranabbas.official)

یہ بھی پڑھیں: ہم کہاں کے سچے تھے کی دھوم

اس سے قبل متعدد بار اداکار عمران عباس اپنی اسنیک ویڈیوز اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کر چکے ہیں جس میں ہمیشہ کچھ نیا ہی کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔


متعلقہ خبریں