وفاقی دارالحکومت میں فائرنگ، 2 افراد جاں بحق

وفاقی دارالحکومت میں فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے گیٹ کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا اور ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔

فائرنگ کے باعث ایک شخص موقع پر جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوا تھا۔ زخمی ہونے والے شخص اور لاش کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم دوران علاج دوسرا شخص بھی دم توڑ گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ گزشتہ روز ہونے والے واقعے سے تعلق رکھتا ہے۔

گزشتہ روز اسلام آباد کے تھانہ آئی نائن کی حدود میں گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہو گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز نے والد کو جعلی ویکسینیشن لگوائی، شہباز گل

اسلام آباد کے تھانہ آئی نائن کی حدود میں نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوئے، زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا تھا


متعلقہ خبریں