ٹوکیو: جاپان میں پیدا ہونے والے قیمتی انگور کے ایک گچھے کی قیمت 76 ہزار روپے سے زائد ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جاپان میں ایک ایسا انگور بھی پیدا ہوتا ہے جو انتہائی نایاب ہے جس کی قیمت سن کر لوگوں کے ہوش اڑ جاتے ہیں۔ اس انگور کو مارکیٹ میں روبی رومن کے نام سے جانا جاتا ہے۔
انگور کی اس قسم کو رنگوں کے حساب سے تین درجات میں تقسیم کیا جاتا ہے جس کے ایک گچھے کو اس بار 76 ہزار 174 روپے میں فروخت کیا گیا اور امریکی کرنسی میں یہ رقم 450 ڈالرز بنتی ہے۔
اس انگور کے سائز، ذائقے اور رنگت کی وجہ سے اس کو نایاب سمجھا جاتا ہے، جس کی قیمت عام انگور سے کہیں زیادہ ہے۔
Specialized inspectors measure the size and color of each Ruby Roman grape to ensure its quality and value pic.twitter.com/Xs2ZjvOoi4
— Business Insider (@BusinessInsider) September 21, 2021
اس انگور کو فروخت سے پہلے انسپیکشن کے لیے لے جایا جاتا ہے جہاں پر فوڈ ماہرین رنگت، ذائقہ اور دیگر چیزوں کو چیک کرنے کے بعد اس کو فروخت کرنے کی منظوری دیتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سینگوں سے ریچھ کا شکار کرنے والا پہاڑی بکرا
جاپان کی یونیورسٹی پرفیکٹورال کے محقق ہیروشی نے بتایا کہ دنیا کے کسی بھی ملک یا حصے میں انگور کی یہ قسم نہیں پیدا ہوتی اور اسی وجہ سے اس کو انفرادی حیثیت حاصل ہے۔