رونالڈوفٹبال سے کمائی میں سب سے آگے


پرتگال اور مانچسٹر یونائیٹڈ کے رونالڈو نے فٹبال سے پیسہ کمانے میں میسی سمیت دنیا کے تمام فٹبالرز کو پھر پیچھے چھوڑ دیا ۔

رونالڈو کی اس سال 91 ملین برطانوی پاونڈ یعنی 20 ارب روپے سالانہ آمدنی ہوگی، اس آمدن میں تنخواہ ، بونس اور کلب کیلئے اشتہارات شامل ہیں۔

بارسلونا چھوڑ کر پی ایس جی جانے والی میسی کو اس سال8 کروڑ پاونڈ یعنی 18 ارب روپے ملیں گے ، اگر اس رقم کو مہینوں میں تقسیم کریں تو میسی کو ہر ماہ ڈیڑھ ارب روپے ملا کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:اپنے نئے کلب میں رونالڈو سپر اسٹار ۔۔ میسی ناکام

میسی کے ہی ساتھی فٹبالر پی ایس جی کے نیمار اور مباپے کا نمبر تیسرا اور چوتھا ہے ۔

نیمار کی سالانہ آمدنی 12 ارب روپے کے قریب ہوگی ، مباپے کو سالانہ 7 ارب روپے کے قریب ملیں گے۔

محمد صلاح اس لسٹ میں سب سے اوپر آنے والے مسلمان فٹبالر ہیں، لیورپول کے سپر اسٹار کو 7 ارب روپے سے تھوڑی کم سالانہ تنخواہ ملے گی۔


متعلقہ خبریں