سی ایس ایس:18ہزارمیں سے صرف33 امیدوارکامیاب

امتحانی مراکز

سندھ میں سال2020 کے سی ایس ایس کے امتحان میں 18 ہزار سے زائد امیدوار تھے اور صرف33 کامیاب ہوئے۔

گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس(جی ڈی اے)کے رکن سندھ اسمبلی عارف جتوئی نے گزشتہ روز ایوان میں توجہ دلاؤ نوٹس میں بتایاکہ سندھ  کی گزشتہ 13 سالوں میں تعلیم کی حالت قابل رحم ہے۔

یونیورسٹیز و بورڈ سندھ سے متعلق ایک توجہ دلاو نوٹس پر انھوں نے کہا کہ اگر یہی حال رہا تو 2021 میں صرف ایک یا دوامیدوار سندھ سے سی ایس ایس پاس کریں گے۔

صوبائی وزیر اسماعیل راہو نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ابھی جو امیدوار پاس ہوئے ہیں، ان کے اعداد وشمار حقائق کے مطابق پیش کریں۔ ان میں سندھ کا تناسب 9 فیصد سے زیادہ ہے۔

سال2004 میں پیپلز پارٹی کی حکومت نہیں تھی۔ عارف جتوئی وزیر تھے۔2004 کے سنہری دور میں سندھ کے صرف 24 امیدوار سی ایس ایس میں پاس ہوئے تھے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے دورمیں تعلیم بہتر ہوئی ہے۔

 

 


متعلقہ خبریں