ڈی آئی خان میں فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت دو افراد جاں بحق

ڈی آئی خان میں فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت دو افراد جاں بحق | urduhumnews.wpengine.com

ڈیرہ اسماعیل خان: پرانی سبزی منڈی کے قریب موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے پولیس اہل کار سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں پولیس اہل کار ارشد اور دکاندار اعجاز شامل ہیں۔

مقامی پولیس کے مطابق نامعلوم موٹرسائیکل سوار فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔ ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ریسکیو کی میڈیکل ٹیم نے موقع پر پہنچ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر منتقل کردیا۔


متعلقہ خبریں