کابل: افغانستان میں جنگ ختم ہونے کے بعد طالبان جنگجوؤں کو کشتی رانی کا وقت مل گیا۔
افغان میڈیا کے مطابق طالبان جنگجو افغانستان کے نیشنل پارک میں موجود جھیل میں تفریح کے لیے پہنچ گئے اور وہاں موجود پاؤں کی مدد سے چلنے والی کشتی چلا کر لطف اندوز ہونے لگے جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔
افغان جنگجوؤں نے کشتی رانی کے دوران اپنے ہتھیار بھی اٹھا رکھے ہیں جس میں راکٹ لانچر بھی شامل ہیں۔ اس جھیل میں سیاحوں کی آمد بھی ہوتی ہے اور لوگوں کی بڑی تعداد تفریح کے لیے یہاں آتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں صرف لڑکوں کے اسکول کھولنے کی اجازت، یونیسکو کا انتباہ
افغان جنگجوؤں کی جھیل میں اسلحہ سمیت آمد کی وجہ سے سیاحوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
اس پارک میں 6 گہری نیلی جھیلوں کی ایک سیریز ہے جو ہندوکش کے پہاڑوں کے میں واقع ہے۔ یہ جھیل بامیان سے تقریباً 45 میل دور ہے جہاں پہلے بامیان کے بدھوں کا گھر تھا جسے طالبان نے 2001 میں تباہ کر دیا تھا۔