خطرناک حادثہ، سائیکل 15 فٹ ہوا میں بلند ہوئی

خطرناک حادثہ، سائیکل سوار 15 فٹ ہوا میں بلند

لندن: برطانیہ کے ایک علاقے میں سائیکل کار سے ٹکرانے کے بعد 15 فٹ ہوا میں بلند ہوئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق لندن کے ایک مضافاتی علاقے میں غلط سمت سے آنے والی کار 27 سالہ سائیکل سوار سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے بعد سائیکل 15 فٹ بلندی ہوا میں بلند ہوئی۔

حادثے کے بعد سائیکل سوار کو شدید چوٹیں آئیں جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حادثے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

27 سالہ فوٹوگرافر جیک سکوفیلڈ کو گردن پر شدید چوٹ آئی تاہم خوش قسمتی سے ان کی جان بچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں: اونٹوں  کے7000 سال پرانے نقش ونگاردریافت

حادثے کے بعد سائیکل سوار کا کہنا تھا کہ میں خوش قسمت تھا کہ جان بچ گئی اور زیادہ چوٹیں نہیں آئیں۔ حادثے کے بعد میں چکرا گیا تھا جب ہوا میں بلند ہونے کے بعد زمین پر گرا۔

انہوں ںے کہا کہ کار سوار غلط راستے سے آ رہا تھا اور حادثے کے بعد اس کا رویہ ایسا تھا کہ جیسے اس کی کوئی غلطی نہیں تھی۔


متعلقہ خبریں