سکول سے گھر تک پیچھا: لاہور میں خاتون کو حراساں کرنے کا ایک اور واقعہ


لاہور کے علاقے گلشن راوی میں خاتون کوحراساں کئےجانےکاایک اورواقع پیش آگیا، پولیس نے نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس رپورٹ کے مطابق نامعلوم شخص نے بچوں کوسکول چھوڑکرواپس لوٹنےوالی خاتون کوحراساں کیا، پولیس نےمتاثرہ خاتون کےشوہرکی مدعیت میں حراسگی کامقدمہ درج کرلیاگیا۔

خاتون کوحراساں کئےجانےکی ویڈیو منظر عام پر آ گئی ہے، موٹرسائیکل سوارشخص سکول سےپیچھاکرتاگھرتک پہنچ گیاتھا، خاتون کےگھرمیں داخل ہوتےہی موٹرسائیکل سوارفرارہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مددسےملزم کی تلاش جاری ہے، سیف سٹیز کےکیمروں کی مددسےموٹرسائیکل کاریکارڈچیک کیا جائے گا۔

ہم نیوز کے پاس ویڈیو موجود ہے تاہم وہ  اپنی ایڈیٹوریل پالیسی کی وجہ سے ویڈیو کو نہیں دکھا رہا۔


متعلقہ خبریں