’’ سبز پاسپورٹ کی عزت کراؤں گا‘‘ مریم نواز کا حکومت پر طنز


مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے  نیوزی لینڈ کا دورہ منسوخ ہونے پر حکومت کو طنز کا نشانہ بنایا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری پیغام میں انہوں نے نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان کی منسوخی کی خبر پر شیئر کرتے ہوئے طنزاً کہا کہ میں سبز پاسپورٹ کی عزت کراؤں گا۔

دوسری جانب وزیراعظم معاون خصوصی شہباز گل نے جواب میں کہا کہ یہ ہے ان محترمہ کا دماغ اور میچورٹی، کوئی دوسرا آپ کے ملک کے ساتھ اچھا نہ کرے تو اپنے ملک کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں، لیکن آپ تو اپنے ہی ملک کی سوتن بنی ہوئی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مریم صفدر، مودی اور بھارتی میڈیا کی جگتیں یاد رہیں گی۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے دورہ پاکستان ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ جس کے باعث پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کرکٹ سیریز منسوخ کر دی گئی ہے۔

سی ای او نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے کہا ہےکہ ان کے  لیے دورہ پاکستا ن جاری رکھنا ممکن نہیں ۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے یکطرفہ طور پر سیریز ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: سیریز منسوخ: وزیراعظم کا نیوزی لینڈ کی ہم منصب سے رابطہ

مہمان ٹیم کی سیکیورٹی کے لیے فول پروف انتظامات کررکھے تھے، نیوزی کرکٹ بورڈ کو سیکیورٹی انتظامات کی یقین دہانی کرائی تھی۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیوں کے مابین 18 سال بعد پاکستان میں میچ ہونے جا  رہا تھا۔ آخری لمحے پر دورہ منسوخ کر دیا گیا۔


متعلقہ خبریں