اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار پیر کی صبح روس روانہ ہوں گے جہاں وہ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل لیگل فورم میں شرکت کریں گے۔
چیف جسٹس کو روسی حکومت کی جانب سے خصوصی طور پر مدعو کیا گیا ہے اور وہ 15 سے 20 مئی تک لیگل فورم کے مختلف سیشنز میں شریک رہیں گے۔
جسٹس ثاقب نثار قانون کی حکمرانی اورعلاقائی اقتصادی روابط سے متعلق خطاب کریں گے، اس دوران ان کی اپنے روسی ہم منصب سے ملاقات بھی ہو گی۔