شمالی کوریا کا کروز میزائل کا کامیاب تجربہ، جاپان کو تشویش

شمالی کوریا کا کامیاب کروز میزائل تجربہ

شمالی کوریا نے جدید ٹیکنالوجی کے بدولت کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق رواں سال شمالی کوریا نے جدید ٹیکنالوجی سے بھر پور کروز میزائل بنایا تھا جس کا گزشتہ ہفتے کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جوہری جنگ کا خطرہ

رپوٹ کے مطابق کروز میزائل جاپان کے بیشترعلاقوں کو باآسانی نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

کروین نیوز ایجنسی (کے این اے) کی رپوٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا گیا جو اپنے ہدف کو 1500 کلومیٹر (930 میل) کے فاصلے تک نشانہ بنا سکتا ہے۔

کے این اے کا کہنا ہے کہ کروز میزائل کا تجربہ مستقبل میں ہماری ریاست کی سلامتی اور دشمن قوتوں کے فوجی ہتھکنڈوں پر مضبوطی سے قابو پانے کے لئے ایک موثر ہتھیار ثابت ہوگا۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق جاپان کے چیف کابینہ سیکرٹری کاتسونوبو کاتو کا کہنا ہے کہ کروز میزائل کے کامیاب تجربے سے ان کی  حکومت فکرمند ہے جس کے لیے وہ امریکہ کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: روسی آبدوزوں کا برفیلی سطح توڑنے کا مظاہرہ

امریکی فوج کے مطابق شمالی کوریا کا کروز میزائل تجربہ ملک کی فوجی قوت کو مزید مضبوط بنائے گا، جبکہ ہمسائے ممالک اور عالمی برادری کو اس جوہری قوت سے خطرات لاحق ہیں۔

خبر رساں ایجنسی یونہاپ کے مطابق جنوبی کوریا امریکی ایٹیلی جنس کے ساتھ مل کر اپنے مزائیلوں کا تجربہ کر رہا ہے۔

 

 


متعلقہ خبریں