بھارتی ماڈل کا فوجی گاڑی و اہلکار پر حملہ، ویڈیو وائرل


بھارت میں ایک ماڈل نے فوج کی گاڑی اور ایک اہلکار پر حملہ کر دیا جس کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف نے واقعہ کی ویڈیو شیئر کی ہے۔ انہوں نے بتایا ہے کہ یہ واقعہ بھارت کی ریاست گلویار میں پیش آیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ نشے میں دھت 22 سالہ ماڈل نے بھارتی فوج کی ایک گاڑی کو روکا اور پھر اس کو لاتیں مارنا شروع کر دی۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ماڈل کی اس حرکت کی وجہ سے ٹریفک جام ہو گئی جب کہ پولیس اہلکار خاتون کو راستے سے ہٹانے کی کوشش کرنے میں مصروف رہے۔

ماڈل نے ایک فوجی اہلکار کو بھی دھکے دیئے جسے بعد ازاں ایک خاتون پولیس اہلکار نے گرفتار کر کے تھانے پہنچا دیا۔


متعلقہ خبریں