ننھے شرارتی پرندے نے بچے کی طرح چیخ و پکار کرکے سب کو اپنی طرف متوجہ کر دیا۔
آسٹریلیا کے دارالحکومت سڈنی کے تارونگا چڑیا گھر نے ٹوئٹر پر ایک پرندے کی ویڈیو پوسٹ کی ہے، جس میں پرندہ بچوں کی طرح روتا سنائی دے رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پرندہ ٹکرانے سے بھارتی طیارے کو حادثہ سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا
اسے سن کر ایسا ہی گمان ہوتا ہے جیسے کوئی شیر خوار بچہ کھانا نہ ملنے کی صورت میں بلک بلک کے رو رہا ہے۔
آسٹریلوی میوزیم کے مطابق ہارپ پرندہ نہ صرف بچوں کی ہی نہیں بلکہ کتے کے بھونکنے یا دوسرے پرندوں کے چہچانےجیسی دوسری مخلوقات کی آوازوں کی نقل کرنے میں بھی مہارت رکھتا ہے۔
Bet you weren’t expecting this wake-up call! You’re not hearing things, our resident lyrebird Echo has the AMAZING ability to replicate a variety of calls – including a baby’s cry!
?️ via keeper Sam #forthewild #tarongatv #animalantics pic.twitter.com/RyU4XpABos
— Taronga Zoo (@tarongazoo) August 30, 2021
رپورٹ کے مطابق اس پرندے کو “ایکو” کہا جاتا ہے جس کا مطلب گونج ہے۔ اس کی دم گٹارکی شکل کی ہے جو اس کے ارد گرد کے ماحول میں قدرتی اور مصنوعی آوازوں کی نقل کرنے کی اعلی صلاحیت کا مالک ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خودکشی کرنے والا پرندہ
معروف فطرت پسند ڈیوڈ ایٹنبورو نے اپنی 1998 کی سیریز “برڈ لائیوز” میں ایک لائر پرندہ متعارف کرایا تھا جو کیمرے کی آواز ، کار کے الارم اور جنگل کے ورکروں کی آواز،لکڑی کاٹنے کے دوران آری کا استعمال کرنے کی آواز سمیت کئی دوسری آوازیں نکال سکتا ہے۔