پاکستان کا افغان عوام کیلئے امدادی سامان بھیجنے کا فیصلہ


پاکستان نے افغان عوام کے لیے خوراک اور ادویات سمیت امدادی سامان بھیجنے کا فیصلہ کر لیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق امدادی سامان کے 3 سی ون تھرٹی طیارے افغانستان روانہ ہو گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ فضائی کھیپ کے بعد دیگر امداد ترسیل زمینی راستوں سے کی جائے گی۔

دوسری جانب چین کی جانب سے بھی افغانستان کو امداد دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

چینی وزیر خارجہ کے مطابق چین افغانستان کو 3 کروڑ 10لاکھ ڈالر کی اجناس فراہم کرے گا جس میں موسم سرما کی ضروریات، ادویات اور ویکسین بھی شامل ہوگی۔

چینی وزیر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ دیگر ممالک کے مقابلے میں امریکا اور اس کے اتحادیوں کی اب مزید ذمہ داری ہےکہ افغانستان کی معاشی اور انسانی مدد کریں۔

انہوں نے کہا کہ انہیں افغانستان کی سالمیت اور آزادی کو ملحوظِ خیال رکھتے ہوئے اس کی ترقی میں مدد کرنی چاہیے۔


متعلقہ خبریں