عائزہ خان اور نیہا ککڑ کی ملاقات


پاکستان کی مشہوراداکارہ عائزہ خان اور بھارت کی مشہور سنگر نیہا ککڑ کی ملاقات ہوئی، جس کی تصویر عائزہ نے اپنے انسٹاگرام پر شئیر کی ہے۔

تصویر میں عائزہ دانش کے ساتھ جبکہ نیہا ککٹر اپنے شوہر روہن پریت سنگھ  کے ساتھ خوشگوار موڈ میں نظر آرہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عائزہ خان کا فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل

تصویرکے نیچے نیہا نے کمنٹ کرتے ہوئے عائزہ اور دانش کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ آپ دونوں بہت خوبصورت ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

تصویر شئیر کرنے کے دو گھنٹوں بعد ہی اسے 2 لاکھ سے زائد صارفین کی جانب سے لائیک کیا جا چکا ہے، یاد رہے کہ عائزہ خان پاکستان میں سب سے زیادہ فولو کی جانے والی سلیبرٹی ہیں۔ جن کے فولورز کی تعداد 10 کروڑ تک پہنچنے والی ہے۔

جبکہ بھارتی سنگر نیہا ککڑ کے فولورز کی تعداد 62 ملین سے زائد ہے۔

 

 


متعلقہ خبریں
WhatsApp